اس موقع پر بارگاہوں سے متعلقہ وقف ایکٹ میں ترمیم کے لئے قومی سطح پر نمائندگی کا فیصلہ کیا گیا، اور اس سلسلہ میں سبھی لوگوں سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی اپیل کی گئی۔
اس موقع پر پلوامہ اور نیوزی لینڈ کی مساجد میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی سخت مذمت کی گئی۔اور دو منٹ کی خاموشی منائی گئ۔
مشائخ حضرات نے کہا کہ اسلامی تعلیمات میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے اسلام کا نام سلامتی ہے اسلام دہشت گردی نہیں بلکہ سلامتی سکھاتا ہے۔
'اسلام میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں' - sufi-conference-at hyderabad
حیدرآباد میں بارگاہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے سجادہ نشین خواجہ دیوان حبیب زین العابدین کی سرپرستی میں کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس کے انعقاد کا مقصد خانقاہی نظام کا احیا تھا ۔
صوفی سجادہ نشین کاؤنسل کی کانفرنس کا عمل میں ایا انعقاد
اس کانفرنس میں تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمود علی نے شرکت کی۔