اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

وڈورہ کولگام میں محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج - Kashmir

ریاست جموں کشمیر کے ضلع کولگام میں وڈورہ علاقے کے باشندوں نے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج کیا۔

وڈورہ کولگام میں محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج

By

Published : Jun 8, 2019, 5:23 PM IST

احتجاجیوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پچھلے تین برسوں سے انتہائی غلیظ پانی سپلائی کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے وہ ندی کا پانی پینے پر مجبور ہیں۔

وڈورہ کولگام میں محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج

انکا کہنا تھا کہ ندی نالے کا پانی بھی پینے کے لائق نہیں ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ ’’اس ترقی یافتہ دور میں بھی ہم لوگ پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔‘‘

ایک اسکیم کے تحت علاقے میں پانی کی پائپیں بچھائی گئی ہیں تاہم وہ پائپیں بھی جگہ جگہ خراب ہو چکی ہیں اور انکا پانی لائق استعمال نہیں ہے۔

احتجاجیوں نے انتظامیہ سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انکے علاقے کو صاف پانی مہیا کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details