اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'سوجھ بوجھ کے ساتھ ووٹنگ کریں' - new ovters

کانگریس صدر راہل گاندھی نے عام انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے جاری پولنگ کے تعلق سے باشندگان ملک سے اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے اور نوجوان رائے دہندگان سمجھداری سے ووٹنگ کریں۔

'سوجھ بوجھ کے ساتھ ووٹنگ کریں'

By

Published : Apr 23, 2019, 12:11 PM IST

راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹ میں کہا پورے ملک میں لاکھوں نوجوان اپنے رائے دیہی کے حق استعمال کر رہے ہیں۔ ان میں بہت سے پہلی بار ووٹ دے رہے ہیں۔ ملک کا مستقبل ان کے ہی ہاتھوں میں ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ہر بھارتی کے لیےانصاف چاہتے ہیں اور ہوشیاری وسمجھداری سےووٹ کریں گے۔

انہوں نے ملک کے نوجوانوں کے عزائم پر مبنی ایک مختصر فلم بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔

واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلہ کے لیے پندرہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 116 نشستوں کے ساتھ ہی اڑیسہ اسمبلی کی 42 نشستوں کے لیے پولنگ ہو رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details