ریاست اترپردیش میں آٹھ سیٹوں پر آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں صبح سات بجے سے ہی ووٹنگ شروع ہو گئی ہے لیکن کچھ مقامات پر ووٹنگ مشین کے خراب ہونے خبریں آرہی ہیں۔
واضح رہے کہ میرٹھ ہاپوڑ لوک سبھا نشست پر بی جے پی امیدوار راجندر اگروال اور ایس پی، بی ایس پی اتحاد سے حاجی یعقوب قریشی اور کانگریس پارٹی سے ہریندر اگروال کے مابین دلچسپ مقابلہ ہے۔
ایک تلخ حقیقت یہ بھی ہے کہ بیشتر ووٹ ذات پات کی بنیاد پر ڈالے جاتے ہیں، جبکہ میرٹھ، ہاپوڑ لوک سبھا نشست پر ہر بار ووٹنگ ہندو مسلم کے نام پر ہوتی ہے۔
اس بار میرٹھ سے 11 امیدوار لوک سبھا نشستوں پر انتخابی میدان میں ہیں، لیکن بنیادی طور پر ایس پی، بی ایس پی اور آر ایل ڈی اتحاد کے امیدوار حاجی یعقوب قریشی، بی جے پی کے امیدوار راجندر اگروال اور کانگریس پارٹی کے امیدوار ہریندر اگروال کے مابین ہے۔
اس لوک سبھا نشست پر 25 لاکھ سے زائد رائے دہندگان حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔