اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

پلوامہ اور شوپیاں میں بائیکاٹ کا اثر - عام انتخاب

عام انتخابات کے آخری مرحلے کی پولنگ کے دوران جموں و کشمیر کے چند اضلاع میں مکمل ہڑتال اور ووٹنگ بائیکاٹ سے پولنگ مراکزپرہلچل کم دیکھنے کو مل رہی ہے۔

پلوامہ اور شوپیاں میں بائیکاٹ کا اثر

By

Published : May 6, 2019, 11:03 AM IST

ریاست جموں کشمیر میں انتخابات کے دوران پلوامہ اور شوپیاں میں مکمل ہڑتال ہے اور لوگوں میں بائیکاٹ کا زبردست اثر دیکھا جارہا ہے جبکہ کئی مقامات پر جھڑپیں کی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ پلوامہ کے پولنگ بوتھ پر ایک ہتھ گولہ پھینکا گیا، جبکہ اس سے کسی قسم کا کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ادھر ضلع کے کنگن اور مورخ میں نوجوانوں اور فورسز اہلکاروں کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دونوں اضلاع میں دکانات سمیت تمام تر کاروباری ادارے بند ہیں، اور سڑکیں بھی سنسان ہیں۔

دونوں اضلاع کے بیشتر پولنگ مراکز پر خاموشی ہے، تاہم چند مراکز پر اکا دکا دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں، جبکہ پلوامہ میں نو بجے تک 0.43 پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔

دونوں اضلاع میں مکانات سمیت تمام تر کاروباری ادارے بند ہیں جبکہ سڑکیں بھی سنسان ہیں۔

دونوں اضلاع کے بیشتر پولنگ مراکز پر خاموشی ہے۔ تاہم چند مراکز پر اکا دکا دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔
پلوامہ میں نو بجے تک 0.43 پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details