اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بشیرہاٹ پارلیمانی حلقے میں ووٹرز کا احتجاج - پارلیمانی حلقے

مغربی بنگال کے بشیر ہاٹ پارلیمانی حلقے میں مقامی باشندوں نے ووٹ ڈالنے سے روکنے پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک جام کردیا۔

By

Published : May 19, 2019, 12:08 PM IST

مغر بی بنگال کے بشیر ہاٹ پارلیمانی حلقےکے 189 نمبرپولنگ مرکز کے سامنے باشندوں نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر ووٹ ڈالنے سے روکنے کا الزام لگاتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی۔
ووٹرزکاکہناہے کہ نامعلوم شرپسندوں نے پولنگ مرکز کے باہر غنڈہ کرتے ہوئے قطارمیں کھڑے ووٹرز پر حملہ کردیا اور انہیں ووٹ ڈالنے سے روکنے کی کوشش کی ۔

بشیرہاٹ پارلیمانی حلقے میں ووٹرز کا احتجاج
ناکہ بندی کی اطلاع پاکر پولیس اور مرکزی فورسز کے جوان جائے وقوع پرپہنچ کر حالات کوقابو میں کیا ۔ ناکہ بندی ختم کراکر آمدرفت دوبارہ بحال کرائی ۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ووٹرز کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی کوشش کی شکایت موصول ہو ئی ہے۔پولیس نے مزیدکہاکہ تفتیش جاری ہے۔اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے۔

دوسری طرف بی جے پی کے امیدوارساینتن باسو پر نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کردیا۔بی جے پی کے امیدوار الیکشن کمیشن سے شکایت درج کرائی ہے۔انہوں نے ترنمول کانگریس پر حملے کا الزام لگایا۔
ترنمول کانگریس نے بی جے پی کے الزام کو بے بنیاد قراردیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details