اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'ووٹ ہمارا جمہوری حق' - قاضی زین الراشدین

مغربی اتر پردیش کے آٹھ لوک سبھا نشستوں پر 11 اپریل کو پولنگ ہوگی ایک جانب الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹر بیداری ریلی نکالی جارہی ہیں تو دوسری جانب سماجی تنظیم بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

'ووٹ ہمارا جمہوری حق'

By

Published : Apr 10, 2019, 5:36 PM IST

جمیعت علماء ہند شہر میرٹھ کی جانب سے ووٹر بیداری ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر کے نائب قاضی زین الراشدین سمیت کئی قابل احترام افراد نے شرکت کی۔

قاضی زین الراشدین نے کہا کہ 'ووٹ دینا ہم سب کا جمہوری حق ہے۔ اور دینا بے حد ضروری ہے اس لیے پولنگ کے دن ہمیں چھٹی نہ کر کے پولنگ مراکز پر جا کر ووٹ کرنا چاہیے انہوں نے ایک نعرہ بھی دیا ہے کہ کھانا ناشتہ بعد میں پہلے ووٹنگ کرنا ہے۔

'ووٹ ہمارا جمہوری حق'

اس ریلی میں متعدد مدارس کے طلباء بھی پلے کارڈ لیکر نظر آئے۔ اس پر ووٹنگ کے نعرے بھی لکھے ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details