مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے ملاپور میں واقع پولیس اسٹیشن کے لاک اپ میں چوری کے الزام میں گرفتار شدہ نوجوان کی پراسرار موت ہوگئی.
نوجوان کی موت پر مقامی باشندوں نے پولیس اہلکاروں کے خلاف احتجاج کیا اور کچھ ہی دیر میں پر امن احتجاج تشدد میں تبدیل ہوگیا.
مقامی باشندوں نے ٹائر جلا کر قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کی جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدرفت پوری طرح سے متاثر ہوگئی.
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ 18 برس کے شوبھو مہونتی کو گزشتہ شب چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور آج دن میں نوجوان کی موت ہوگئی.
بنگال: نوجوان کی موت کے بعد پرتشدد مظاہرہ
بیربھوم ضلع کے ملا پور تھانے میں ایک نوجوان کی موت کے بعد مقامی باشندوں نے پر تشدد مظاہرہ کیا.
بنگال: نوجوان کی موت کے بعد پرتشدد مظاہرہ
واضح رہے کہ 18برس کے نوجوان شوبھو کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کی لاک اپ میں موت ہوگئی.