مغر بی بنگال: انتخاب شروع ہوتے ہی پرُتشدد واقعات
عام انتخابات کے چوتھےمر حلے کی پولنگ کا آغاز ہو تے ہی ریاست مغر بی بنگال کے آسنسول، درگاپورکے بیشتر علاقے مں پولنگ بوتھوں پر قبضے کی کوشش اور اپوزیشن پارٹیوں کے پولنگ ایجنٹوں کو زدوکوب کرنے کی اطلاع مو صول ہو رہی ہے۔
مغر بی بنگال میں مرکزی فورسز کی موجود گی کے باوجود آ سنسول،بردوان۔ ددرگاپور اور بیر بھوم کے مختلف پارلیمانی حلقوں سے بوتھ پر قبضے کی کوشش اور پولنگ ایجنٹوں کو زد و کوب کرنے کی اطلاع مو صول ہو رہی ہیں۔
بردوان ۔ درگاپور کے مختلف پو لنگ بوتھ پر بی جے پی کے پولنگ ایجنٹوں کو مار پیٹ کر بھگانے کی اطلاع ہے ۔ بی جے پی نے ترنمول کا نگر یس پر پولنگ ایجنٹوں کو زدوکوب کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا الزام لگایا ۔
آسنسول کے نارتھ سیرسلا کےکے 14 نومبر بوتھ،حاجی گرح کے 183 نمبر بوتھ کلٹی کے158 نمبر بوتھ اورنورپور کے283 نمبر بوتھوں پر ای وی ایم خراب ہونے کی وجہ سے پولنگ شروع ہونے میں تاخر ہو ئی۔
بردوان۔درگاپور کے درگاپور کے10 نمبراوارڈکے رانا پرتاپ روڈ میں پر واقع ایک غیر سرکاری اسکول کے تین بوتھوں پر بی جے پی کے پولنگ ایجنٹوں کی پٹائی اور انہیں ڈرا دھمکا کر بھگانے کا ترنمول کانگریس پر الزام لگایا گیاہے۔