ہندوارہ قصبے کے راجور وڈر بالا گوجر محلہ کی رابطہ سڑک قابل قدر نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے نتیجے میں ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے کہ ایک مریض کو مقامی افراد کندھے پر اٹھا کر سڑک تک پہنچایا گیا اور پھر مقامی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
مریض کو کندھے پراٹھا کر ہسپتال پہنچایا گیا - کپواڑہ
ریاست جموں و کشمیر کے شمالی ضلع کپواڑہ کے راجور کے ایک گاؤں میں سڑک نہ ہونے کی وجہ سے مقامی باشندوں نے ایک مریض کو کندھے پر اٹھا کر ہسپتال پہنچایا۔
مریض کو کندھے پر اٹھا کر ہسپتال میں داخل کیا گیا
اس سے واضح ہوتا ہے وادی کشمیر کے دورداز دیہات علاقوں میں حکام بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ 'اس تیز رفتار دور میں بھی ہم مریضوں کو کندھے پر اٹھاکر ہسپتال تک لے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ہمارے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کررہی ہے۔'