اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ٹیچر نےطالب علم کو کلہاڑی سے ڈرایا، ویڈیو وائرل - ے ڈرانے

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک ٹیچر ایک طالب علم کو کلہاڑی سے ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایک ٹیچر کا طالب علم کو کلہاڑی سے ڈرانےکا ویڈیو وائرل

By

Published : Jul 3, 2019, 3:34 PM IST

یہ ویڈیو ہندوارہ کے واگٹ علاقے کے ایک نجی اسکول کا ہے جہاں زیر تعلیم طالب علم عرفان حبیب ولد حبیب اللہ بیگ ساکنہ واگٹ ماگام کو غلام محمد ڈار نامی ایک ٹیچر اپنے پاوں کے نیچے دبا کر کلہاڑی سے ذبح کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

ایک ٹیچر کا طالب علم کو کلہاڑی سے ڈرانےکا ویڈیو وائرل

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے مذکورہ گاؤں کا دورہ کیا اس دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ مذکورہ وائرل ویڈیو موسم سرما کا ہے۔ ونٹرکوچنگ میں مذکورہ استاد بچے کو کلہاڑی دیکھا کر ڈرا رہے تھے۔ جب یہ ویڈیو فیس بک پر وائرل ہوا تو کھلبلی مچ گئی اور مزکورہ ٹیچر کے خلاف کارروائی کی مانگ ہونے لگی۔

وائرل ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے واگٹ پروائیوٹ فیوچر ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ میں چھاپے ماری کی اور انسٹی ٹیوٹ کےچیرمین غلام محمد ڈار کی گرفتاری عمل میں لائی جبکہ استاد ابھی فرار ہے۔

ادھر ڈپٹی چیف ایجوکیشن آفیسر فاروق احمد نے واگٹ علاقے کا خود دورہ کیا اور یہاں معاملے کی نسبت تفصیل حاصل کی۔

فاروق احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں جو بھی ملوث پایا جائےگا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اگر ثابت ہوا تو اسکول کو بھی بند کیا جائے گا۔

اگرچہ انتظامیہ کی جانب سے ماضی میں بھی طالب علموں پر تشدد کرنے کے خلاف سخت کارووائی کے ہدایات صادر ہوئے ہیں۔ تاہم آئے روز وادی کے مختلف علاقوں سے ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جہاں پر نہ سرکاری بلکہ نجی ا سکولوں سے وابستہ اساتذہ بچوں کو جسمانی اذیت پہنچاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details