اتراکھنڈ مدرسہ بورڈ کی جانب سے عربی فارسی سنہ 2019 کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ امتحان میں 5746 طلبا و طالبات نے حصہ لیا تھا۔
امتحان ریاست کے چار اضلاع دہرادون، ہری دوار، ادھم سنگھ نگر اور نینی تال کے 13 مراکز پر منعقد کرائے گئے تھے۔
اقلیتی امور کے ترقیاتی وزیر یشپال آریہ نے بتایا کہ گذشتہ برس مدرسہ بورڈ کے امتحان کا نتیجہ 90 فیصد تھا جبکہ اس بار 92 اعشاریہ 38 فیصد رہا ہے۔