اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ہاپوڑکا نوجوان انڈیا انڈر۔19 ٹیم میں شامل

اترپردیش کے ہاپوڑ کا نوجوان فاسٹ بالر کارتک تیاگی کو انگلینڈ میں کھیلے جانےوالی سہ ملکی سیریز کے لیے انڈیا انڈر۔19 ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ہاپورکا نوجوان انڈیا انڈر۔19 میں شامل

By

Published : Jun 28, 2019, 1:12 PM IST

Updated : Jun 28, 2019, 3:11 PM IST


کارتک تیاگی کو آج انگلینڈ میں کھیلے جانےو الی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے انڈیا انڈر۔19 ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

جونیئر بھارتی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کرنے پر نوجوان تیا گی اوران گھروالوں نے خوشی کا اظہارکیا۔

کارتک تیاگی کے والد یوگیندرکاکہنا ہے کہ ہماری قربانی اورسخت محنت کی وجہ سے کارتک کو قومی جونیئر ٹیم میں شامل کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ کارتک مستقبل میں بھارتی سنیئر ٹیم کی نمائندگی کرے۔

کارتک تیاگی نے میڈیا سے بات چیت کر تےہوئے کہاکہ بی سی سی آئی کے منیجر امت سدیشور نے فون کرکے مجھے بھارتی ٹیم میں شامل ہونے کی اطلاع دی۔

انہوں نے کہاکہ اس مقام تک پہنچنے کے لیے مجھے اور میرے والد کوکئی چیلنجز کا سامناکرنا پڑا۔ تمام پریشانیوں کے باوجود گھر والوں نے مجھے میرے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں بڑی مدد کی۔

ہاپوڑ کے 19 سالہ تیز گیندبازنے کہاکہ وہ 13 برس کی عمر سے کرکٹ کھیل رہے پیں ۔انگلینڈ میں کھلی جانے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز میں کھیلنے کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا۔

واضح آئندہ 15 جولائی سے انگلینڈ انڈر19سہ ملکی ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔اس ٹورنامنٹ میں بھارت کے علاوہ میزبان انگلینڈ اور تیسری ٹیم بنگلہ دیش ہے۔ آئندہ 19 جولائی کوبھارت کا پہلا میچ کھیلاجایے گا۔

Last Updated : Jun 28, 2019, 3:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details