اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مودی کی جیت پر مطلقہ خواتین کا جشن - میرا حق فاؤنڈیشن

پارلیمانی انتخاب 2019 میں بی جے پی کی بڑی جیت پر مطلقہ خواتین نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلاکر مبارکباد دی اور اس جیت کو طلاق ثلاثہ کی روک تھام کی راہ میں ایک اہم قدم قرار دیا۔

مودی کی جیت پر طلاق متاثرین خواتین کا جشن، متعلقہ تصویر

By

Published : May 26, 2019, 9:13 AM IST

Updated : May 26, 2019, 9:20 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں طلاق ثلاثہ اور خواتین کے ساتھ گھریلو استحصال کے خلاف آواز بلند کرنے والی تنظیم 'میرا حق فاؤنڈیشن' نے بی جے پی کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مودی کی جیت پر طلاق متاثرین خواتین کا جشن، متعلقہ تصویر

فاؤنڈیشن کی سربراہ فرحت نقوی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ میں تین طلاق کے سلسلے میں قانون پیش کرکے طلاق متاثرہ خواتین کے حق میں ایک اہم قدم اُٹھایا تھا، لیکن کانگریس اور اپوزیشن پارٹیوں کی وجہ سے بل پاس نہیں ہوسکا۔
انہوں نے کہا کہ اب مودی حکومت نے ایک مرتبہ پھر مرکز میں واپسی کی ہے تو مطلقہ خواتین کو حکمران خاص طور پر نریندر مودی سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔

جشن منانے والوں میں روحینہ خاتون، گُڑیا، مننو بی، تارہ بی، افروز بی، نسیم بانو، پروین جہاں وغیرہ شامل تھیں۔

واضح رہے کہ میرا حق فاؤنڈیشن کے بینر تلے اب تک ایک سو سے زائد معاملے زیرِ بحث ہیں اور زیادہ تر معاملوں میں میاں اور بیوی کو دوبارہ گھر بسانے کے لیے کی کوشش کی ہے ۔اس کے علاوہ خواتین کے خلاف ہونے والے گھریلو استحصال کے معاملوں میں تقریباً ایک درجن سے زائد شوہروں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے بعد انہیں جیل بھجوایا ہے۔

تین طلاق متاثر خواتین نے دعویٰ کیا ہے کہ پارلیمانی انتخابات 2019 میں مطلقہ خواتین نے کثیر تعداد میں بی جے پی کے حق میں ووٹ دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے وقت میں مرکزی حکومت تین طلاق پر پابندی لگائے گی۔

Last Updated : May 26, 2019, 9:20 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details