اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

اتم کمار ریڈی تلنگانہ کانگریس کے صدر برقرار رہیں گے - آر سی کنتیا

تلنگانہ میں کانگریس اُمور کے انچارج آر سی کنتیا نے کہا کہ نلگنڈہ کے رکن پارلیمان اُتم کمار ریڈی تلنگانہ کانگریس کے سربراہ کے طور پر اُس وقت تک برقرار رہے گے جب تک پارٹی ہائی کمان کوئی فیصلہ نہیں کرتا۔

اتم کمار ریڈی تلنگانہ کانگریس کے صدر برقرار رہیں گے

By

Published : Jun 24, 2019, 10:22 PM IST

Updated : Jun 24, 2019, 10:28 PM IST

آر سی کنتیا نے حیدرآباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کانگریس رہنما کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی۔

انھوں نے مذید کہا کہ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کا اجلاس ناگارجنا ساگر میں اس ماہ کی 29 تاریخ کو ہوگا۔ ہر ماہ ضلعی، منڈل اور بلاک کی سطح کے اجلاس منعقد ہوں گے۔

جولائی کے پہلے ہفتہ میں زیڈ پی ٹی سی اور ایم پی ٹی سی اجلاس ہوگا تاکہ ریاست میں کانگریس کی ناکامی کا جائزہ لیا جاسکے۔

Last Updated : Jun 24, 2019, 10:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details