اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

امریکہ، جنوبی کوریا مشترکہ فوجی مشق کے خاتمے کے خواہاں - امریکہ، جنوبی کوریا مشترکہ فوجی مشق

جنوبی کوریا کے وزیر دفاع اور ان کے امریکی ہم منصب نے کہا کہ وہ مشترکہ فوجی مشق کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

امریکہ، جنوبی کوریا مشترکہ فوجی مشق

By

Published : Mar 3, 2019, 8:54 AM IST

امریکی ملٹری اور جنوبی کوریا بڑے پیمانے پر ہر برس کی جانے والی فوجی مشقوں کو روکنے پر غور کررہا ہے جبکہ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے پر اپنی توجہ دے رہے ہیں۔

فوجی عہدیداران نے کہا کہ ٹرمپ کی شمالی کوریائی رہنا کم جونگ ان کے ساتھ ہنوئی میں دوسری چوٹی ملاقات ختم ہونے کے فوری بعد یہ تبدیلی سامنے آئی۔

واضح رہے کہ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے رہنما کی بات چیت کسی نتیجہ کے بغیر ختم ہوگئی تھی۔

جنوبی کوریا میں ایک سرکاری عہدیدار نے تجویز پیش کی کہ ان مشقوں کو بالکلیہ منسوخ کردینے کے بجائے کم تر سطح پر منعقد کیا جائے۔

خیال رہے کہ دونوں ممالک مشترکہ بیان کے پر غور و فکر کررہے ہیں، جو آنے والے دنوں میں توقع ہے کہ جاری کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details