اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

امریکی فوج کے انخلا کا فیصلہ مسترد - امریکہ کی سینیٹ

امریکہ کی سینیٹ نے افغانستان اور شام سے فوج کے انخلا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے۔

By

Published : Feb 6, 2019, 9:49 AM IST

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب نے فیصلہ کیا تھا کہ شام اور افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا یقینی بنائیں گے، لیکن سینیٹ نے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے۔

اطلاع کے مطابق امریکی فوج کے شام اور افغانستان سے انخلا کے خلاف بل سینیٹ میں پیش کیا گیا، جبکہ اس بل کی حمایت میں 70 جبکہ مخالفت میں محض 26 ووٹ ڈالے گئے، اور اسے ناقابل منظور قرار دیا۔

سینیٹ میں پیش کیے جانے والے بل میں موقف اختیار کیا گیا کہ فوجی انخلا کے فیصلے سے علاقے کی سالمیت خطرے میں ہے، جبکہ شدت پسند تنظیمیں داعش اور القاعدہ دوبارہ اپنی جڑیں مضبوط کرسکتی ہیں۔

بل کے مطابق ان دونوں ملکوں سے انتہائی عجلت میں امریکی دستوں کا انخلا سخت مشکل سے حاصل کی جانے والی کامیابیوں کو ناکامی میں تبدیل کردے گا۔

واضح رہے کہ شام اور افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے فیصلے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پارٹی کے اندر سے ہی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز ری پبلکن سینیٹر مچ میک کونیل نے کہا تھا کہ داعش اور القائدہ سے اب بھی خطرات ہیں، اس لیے امریکی افواج کی واپسی سے قومی سلامتی خطرے میں پڑسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ زدہ علاقوں سے افواج کی واپسی تباہ کن ہوسکتی ہے، جبکہ یہ وقت انتہا پسندوں کے خلاف اتحادیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details