اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

دو شپنگ کمپنیوں پر امریکہ کی پابندی - وینزویلا

امریکہ نے ایران کے بعد وینزویلا کے ساتھ منسلک دو شپنگ کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دو شپنگ کمپنیوں پر امریکہ کی پابندی

By

Published : May 11, 2019, 1:01 PM IST

امریکی وزارت خزانہ نے کہا کہ اس نے وینزویلا کی معیشت کے تیل کاروبار میدان میں کام کرنے والی دو شپنگ کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس کے علاوہ وینزویلا کے دفاع اور سکیورٹی شعبوں میں کام کرنے والے افراد پر بھی پابندی لگانے کی دھمکی دی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق جن پر پابندی لگائی گئی ہے، ان میں دو شپنگ کمپنیوں اور ان کے تحت رجسٹرڈ دو جہاز ہیں جو وینزویلا سے کیوبا تک تیل پہنچاتے ہیں۔

امریکی وزیرخزانہ اسٹیون منچن نے کہا 'اگر فوجی تعاون کے بدلے میں کیوبا وینزویلا سے تیل حاصل کرنا جاری رکھتا ہے تو امریکہ مزید کارروائی کرے گا'۔

وزیرخزانہ منچن نے خبردار کیا کہ وینزویلا کے موجودہ صدر نکولس مادرو کی حمایت جاری رکھنے پر وینزویلا کے فوجی اور انٹیلی جنس سروسز کو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details