امریکہ کی طرف سے بدھ کے روز جاری کی جانے والی بین الاقوامی مذہبی آزادی 2020 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مذہبی اظہار رائے کی خلاف ورزی، تشدد، بدسلوکی کے افسوسناک واقعات پیش آئے۔ جس میں خاص طور پر توہین رسالت کے قوانین کی صورت میں سزائے موت تک کی سزا ہے۔
سول سوسائٹی کی رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے، آئی آر ایف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بہت سارے افراد کو توہین مذہب کے الزامات کے تحت قید کیا گیا تھا، جن میں سے کم از کم 35 افراد کو سزائے موت سنائی گئی تھی، جبکہ 82 افراد کو توہین رسالت کے الزامات میں قید اور 29 افراد کو 2019 میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔
قومی غیر سرکاری تنظیم (این جی او) سنٹر فار سوشل جسٹس کے مطابق کم سے کم 199 افراد پر توہین مذہب کے جرائم کا الزام عائد کیا گیا، یہ ملکی تاریخ میں ایک ہی سال میں 2019 میں ایک نمایاں اضافہ اور توہین مذہب کے مقدمات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ملزمان زیادہ تر شیعہ (70 فیصد مقدمات) اور احمدی (20 فیصد مقدمات) تھے۔
احمدیہ کمیونٹی کے رہنما یہ اطلاعات دیتے آرہے ہیں کہ وہ امتیازی اور مبہم قانون سازی اور عدالتی فیصلوں سے متاثر ہوئے ہیں جس میں ان کے بنیادی حقوق سے انکار کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں امریکی شہری اور خود سے شناخت شدہ احمدی طاہر نسیم کے قتل پر بھی روشنی ڈالی گئی، اس پر توہین رسالت کے الزامات کے تحت مقدمہ تھا، بعد ازاں پارٹی کے کچھ سیاسی رہنماؤں نے قاتل کے اقدام کا جشن منایا۔
دریں اثنا، امریکہ اور دیگر حکومتوں کے ذریعہ لشکر جھنگوی، تحریک طالبان پاکستان اور دیگر کو دہشت گرد تنظیموں کے طور پر نامزد کیا۔ اس میں کہا گیا کہ یہ تنظیمیں شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہوئے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جن میں شیعہ ہزارا برادری بھی شامل ہے۔