اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

امریکہ ایران سے مذاکرات کے لیے تیار

امریکہ ۔ایران کشیدگی کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ اگر ایران مذاکرات کے لیے قدم آگے بڑھائے گا تو امریکہ اس کا مثبت جواب دے گا۔

امریکہ پھر مذاکرات کے لیے تیار

By

Published : May 22, 2019, 8:26 AM IST

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر بات چیت کے لیے کوئی راہ نکالی جائے تو ٹرمپ انتظامیہ اس کو خوش آمدید کہے گی۔

امریکہ پھر مذاکرات کے لیے تیار

میڈیا کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری حالیہ کشیدگی کے ردعمل میں امریکہ نے ایک بار پھر ایران سے بات چیت کے لیے ہاتھ بڑھایا ہے۔

ٹرمپ نے ایک طرف ایران کو لاحق ممکنہ خطرات کا بھرپور طریقے سے جواب دینے کی دھمکی دی تو دوسری جانب انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ کوئی مسلح تنازع شروع نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ ایران نے امریکہ کی پیش کش کو مسترد کردیا تھااور صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ اب امریکہ کے ساتھ کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو پہلے سے ہی امریکہ کی اقتصادی جنگ سے دوچار ہے، ان حالات میں‌ مذاکرات کسی حالات میں سازگار نہیں ہے۔

خیال رہے کہ حسن روحانی نے مزید کہا تھا کہ اس وقت ایران کو ایک مرتبہ پھر 1980 کی عراق جنگ والی اقتصادی صورت حال درپیش ہے اور یہ مشکل وقت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details