مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ ایران 'ایک نارمل ملک' کی طرح برتاؤ کرے، اگر اس کے مفادات پر حملہ کیا گیا تو وہ اس کا بھر پور جواب دے گا۔
واضح رہے کہ ایران کے روحانی پیشوا اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے بھی کہا ہے کہ امریکہ سے جنگ نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اتوار کو کشیدگی میں اس وقت اور اضافہ ہوگیا جب متحدہ عرب امارات کے پانیوں میں دو سعودی آئل ٹینکرز سمیت چار ٹینکرز کو 'سبوتاژ' کرنے کی کوشش کی گئی۔
امریکہ کوبات کا اندیشہ ہے کہ اس کارروائی میں ایران یا اس کے حامی گروہ شامل ہیں، جبکہ اس واقعہ میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، اور تہران نے اس واقعہ میں ملوث ہونے کی تردید کی اور کہا ہے کہ اس کی تفتیش ہونی چاہیے۔