چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی جنگ جاری ہے، جس کے خاتمے کے لیے دونوں کے درمیان مذاکرات کا دور بھی جاری ہے۔
میڈیا کا کہنا ہے کہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پہنچنے والے امریکی وفد میں رابرٹ لائٹ ہائزر اور وزیرخزانہ سٹیون منوچن بھی شریک ہیں۔
چین اور امریکہ کے درمیان تنازعے حل کرنے کے لیے فریقین کے درمیان کئی میٹنگز ہوں گی، امریکی وفد گذشتہ روز چین پہنچا ہے، جبکہ بات چیت کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا۔
اطلاع کے مطابق چین اور امریکہ بغیر وقت ضائع کیے پیچیدہ معاملات کا حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہیں، اور جلد سے جلد نتیجہ چاہتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں اسی مذاکرات کے حوالے سے اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ملک ایک سمجھوتے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ امکان ظاہر کیے تھے کہ مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے اور جلد معاہدہ طے پاجائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ بہتر طریقے سے جاری ہے، ممکن ہے دوطرفہ مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے جلد ہی معاہدہ ہوجائے۔