اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

امریکہ بھارت کو ہیلی کاپٹربیچے گا - بھارت

امریکہ نے 2.6 ارب ڈالر کے 24 ایم ایچ-60 آر ہیلی کاپٹر بھارت کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

امریکہ، نے بھارت کو 24 ہیلی کاپٹر بیچنے کا فیصلہ کیا

By

Published : Apr 3, 2019, 1:42 PM IST

امریکہ نے کل اس سودے کی منظوری دی، ان ہیلی كاپٹرز کے آنے کے بعد بھارت کی سمندری سطح اور پانی کے اندر خاص طور پر آبدوز گولاباری میں خاصا اضافہ ہوگا۔

امریکہ کی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ برس اس ہیلی کاپٹر کے لیے درخواست کی تھی جسے منظوری دی گئی ہے۔

سودے کے تحت امریکہ بھارت کو 2.6 ارب کے 24 ایم ایچ 60 آر ہیلی کاپٹر فروخت کرے گا۔

لاک ڈیہہ مارٹن کمپنی کی جانب سے تیار شدہ ہیلی کاپٹر ایم ایچ -60 آر کا نام 'روميا' ہے۔ اس ہیلی کاپٹر کو اس لیے خریدا گیا کہ سمندری دشمنوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ سمندر میں تلاش اور امدادی مہم میں بھی استعمال کیا جاسکے۔

امریکہ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ مجوزہ فروخت امریکہ اور بھارت کے لائحہ عمل کو مضبوط بنانے اور دفاعی پارٹنر شپ کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اس سے امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کو تقویت ملے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details