امریکہ میں فائرنگ کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ ریاست ورجینیا کے بیچ میونسپل سینٹر کی عمارت میں دیکھنے کو ملا ہے، جہاں عمارت نمبر دو میں فائرنگ ہوئی ہے، جس کی وجہ سے 12 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
امریکہ میں فائرنگ، متعدد ہلاک - امریکہ میں فائرنگ
ریاست ورجینیا کے بیچ میونسپل سینٹر کی عمارت میں فائرنگ سے 12 افراد کے ہلاک اور چھ کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
امریکہ میں فائرنگ، 11 ہلاک
اطلاع کے مطابق تمام زخمیوں میں پولیس اہلکار شامل ہیں، جبکہ پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا ہے جوکہ ادارے کا سابق ملازم بتایا جارہا ہے۔
مقامی پولیس چیف نے بتایا کہ حملہ آور نے عمارت میں موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی، جبکہ فائرنگ کرنے کی وجوہات کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔
Last Updated : Jun 1, 2019, 8:51 AM IST