اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

وزیراعلی کے سامنے شہری ترقیات اور رہائش محکمہ کی پرزنٹیشن - gandhi maidan

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے سامنے آج شہری ترقیات اور رہائش محکمہ کی جانب سے پرزنٹیشن دیا گیا۔

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار

By

Published : Jun 26, 2019, 10:11 PM IST

جس میں پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان کی حسن کاری ، رین واٹر ہار ویسٹنگ ، شہروں کے اندر سڑکوں کے رکھ رکھاﺅ سمیت مختلف نکات پر غور و خوض کیا گیا ۔

دار الحکومت پٹنہ کے ایک انے مارگ واقع سنکلپ میں وزیراعلیٰ کے سامنے شہری ترقیات اور رہائش محکمہ کے پرنسپل سکریٹری چیتنیہ پرساد نے یہ پیشکش کی۔ پیشکش کے دوران گاندھی میدان کی تزئین کاری ، آس پاس کی عمارتوں پر بہتر لائٹنگ کے ذریعہ انہیں پرکشش بنانے سے متعلق غور وخوض کیا گیا۔ اس کے علاوہ برانڈ انٹر وینشن اور امینڈمینٹس پرپوز ان بہار بلڈنگ بائی لاج ۔2014 کے مختلف نکات پر بھی معلومات فراہم کی گئی۔

اس دوران رین واٹر ہار ویسٹنگ سسٹم کے تحت واٹر کپچرنگ ،ریچارج گراﺅنڈ واٹر کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات دی گئی۔

کنزرویشن آف ہیری ٹیج سائٹ ، آن لائن ونڈوز سسٹم ، سینٹرلائزڈ رجسٹریشن وغیرہ نکات پر بھی بات چیت ہوئی ۔ وزیراعلیٰ نے شہروں کے اندر سڑکوں کے رکھ رکھاﺅ کی صورتحال کے بارے میں معلومات لی ۔ انہوں نے کہاکہ سڑکوںکے رکھ رکھاﺅ کیلئے محکمہ کو کام کرنا ہوگا۔

اجلاس میں نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی ، شہری ترقیات اور رہائش محکمہ کے وزیر سریش شرما ، وزیر سیاحت کرشن کمار رشی ، وزیر اعلیٰ کے مشیر انجنی کمار ، چیف سکریٹری دیپک کمار ، شہری ترقیات محکمہ کے پرنسپل سکریٹری چیتنیہ پرساد ، پٹنہ ڈویژن کے کمشنر آر این چونگ تھو ، وزیراعلیٰ کے سکریٹری منیش کمار ورما ، وزیراعلیٰ کے سکریٹری انوپم کمار ، وزیراعلیٰ سکریٹریٹ کے ایڈیشنل سکریٹری چندر شیکھر سنگھ ، پرنسپل چیف فاریسٹ سرپرست ڈی کے شکلا ، وزیراعلیٰ کے اسپیشل ایکزیکٹیو افسر گوپال سنگھ سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details