بین الاقوامی سطح پر لوگو جوش و خروش کے ساتھ یوم یوگا منا رہے ہیں، وہیں انقلابی سرزمین میرٹھ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے کیلاش پرکاش سٹیڈیم میں یوم یوگا منایا، لیکن اس میں مسلم طبقے کے افراد نہ کے برابر شامل ہوئے۔
ریاست اترپردیش کے میں میرٹھ کے کیلاش پرکاش سٹیڈیم میں تقریباً ہزاروں کے تعداد میں طلبا و طالبات سمیت نوجوان، بوڑھے اور افسران کے ساتھ ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر سدھارتھ ناتھ بھی نے یوگا کرکے عالمی یوم یوگا منایا۔
بی جے پی کے ضلعی ترجمان آلوک سسودیا نے بتایا کہ آج بین الاقوامی سطح پر لوگا 'یوگا ڈے' منا رہے ہیں، جو بھارت کی قدیم روایت تھی جسے لوگ فراموش کرچکے تھے لیکن وزیراعظم کی قیادت میں اسے دوبارہ لوگوں کے مابین متعارف کرایا گیا۔