یوگی نے اترپردیش میں بی جے پی حکومت کے حلیف رہنما کو اپنی کابینہ سے برطرف کردیا جبکہ انہوں نے ایک سال قبل وزیراعلیٰ پر کھلے عام تنقید کی تھی اور ایک ماہ قبل اتحاد سے نکل جانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔
سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے سربراہ راجبھر نے کہا ہے کہ میں نے اپریل میں ہی اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا لیکن یوگی نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ میں دلت طبقہ کےلیے کام کرتا رہوں گا۔