ریاست میں 6496 ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ ریکوری ریٹ 98.3 فیصد ہے اورمنگل کو پازیٹیو ریٹ 0.1 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ ریاست میں مجموعی ایکٹیو مریضوں میں سے 3920 مریض ہوم آئیسولیشن میں ہیں۔
یوپی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 310 نئے معاملے
اترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں بدھ کو کورونا وائرس کے 310 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔جبکہ اس درمیان 927 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
یوپی: گذشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 310 نئے معاملے
اڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات نونیت سہگل نے بدھ کو یہاں بتایا کہ ریاست میں مجموعی طور سے پازیٹیو ریٹ 3.1 فیصد ہے۔ منگل کو 286396 نمونے ریاست کے مختلف لیبوں میں ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد ٹیسٹ کئے گئے مجموعی نمونوں کی تعداد 54145947 ہوگئی۔
کورونا ٹیکہ کاری کے سلسلے میں ریاست میں 2.38 کروڑ افراد بھی تک ویکسین کی خوراک لے چکے ہیں۔ منگل کو 408731 افراد کو ٹیکہ کاری کی گئی۔ اس وقت ریاست میں 100فیصدی آکسیجن پلانٹ کام کررہے ہیں۔