اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

سوریہ پیٹ میں شہید کرنل سنتوش کے مجسمے کی نقاب کشائی - تلنگانہ کے وزیر کے تارک راما راؤ

ہند - چین سرحدی تصادم میں شہید فوجی کرنل بی سنتوش بابو کی پہلی برسی کے موقع پر ملک بھر میں تعزیت پیش کی جارہی ہے۔

سوریا پیٹ میں شہید کرنل سنتوش کے مجسمے کی نقاب کشائی
سوریا پیٹ میں شہید کرنل سنتوش کے مجسمے کی نقاب کشائی

By

Published : Jun 15, 2021, 5:10 PM IST

تلنگانہ کے وزیر کے تارک راما راؤ نے آج شہید کرنل بی سنتوش بابو کی پہلی برسی کے موقع پر سوریا پیٹ میں سنتوش بابو کے مجسمے کی نقاب پوشی عمل میں لائی۔

گذشتہ سال آج ہی کے دن گلوان وادی میں سرحد پر چینی فوج کے ساتھ تصادم میں کرنل سنتوش بابو شہید ہوگئے تھے۔ سوریا پیٹ کے عدالت چوک چوراہے پر کرنل سنتوش کے مجسمے کی نقاب کشائی عمل میں لائی گئی۔

قبل ازیں تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے س سوریا پیٹ میں کرنل سنتوش کا مجسمے نصب کرنے اور سرکل کو ان کے نام سے موسوم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ آج کرنل سنتوش کی برسی کے موقع پر حکومت نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے 20 لاکھ روپئے کی لاگت سے 9 فٹ کے کانسی کا مجسمے کی نقاب کشائی کی۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال لداخ کی گلوان وادی میں بھارت اور چین کی افواج کے درمیان پرتشدد جھڑپ میں 20 بھارتی جوان شہید ہوگئے تھے۔ جس کے بعد تلنگانہ حکومت نے کرنل سنتوش بابو کے کنبہ کو پانچ کروڑ روپے کی امدادی رقم، ایک ریزیڈینشیل پلاٹ اور ان کی اہلیہ کو نوکری دینے اور دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے 19 فوجی جوانوں کے کنبہ کو فی کس دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details