لیکن اتوار کی صبح چار اور بچوں کی موت ہو گئی۔ یہ موتیں اس وقت ہوئیں جب مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن مظفر پور حالات کا جائزہ لینے پہنچے تھے۔
انہوں نے اسپتال انتظامیہ سے ہرممکن مدد دینے کی یقین دہانی کرائی اور اموات پر فوراً روک لگانے کی اپیل کی۔

وہیں اس سے قبل مرکزی وزیر ہرش وردھن نے پٹنہ میں لو سے مرنے والے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے لوگوں کو دھوپ میں نہ نکلنے کی اپیل کی۔
انہوں نے پٹنہ میں کہا کہ یہ بہت ہی افسوسناک ہے کہ لو کی وجہ سے لوگوں کی موت ہو رہی ہے۔ میں لوگوں کو صلاح دوں گا کہ جب تک درجہ حرارت میں کمی نہ ہو گھر سے باہر نہ نکلے۔ شدید گرمی سے دماغ پر اثر پڑتا ہے اور پھر اس سے کئی طرح کی بیماریاں ہو جاتی ہیں۔
اس دوران مریضوں کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شری ہری کرشنا میڈیکل کالج اور ہسپتال میں رات کے وقت ڈاکٹر موجود نہیں رہتے ہیں، جس سے انہیں کافی پریشانی ہوتی ہے ۔ رات کے وقت صرف نرس رہتی ہیں۔