اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بے روزگار نوجوانوں کا احتجاج - ایم پی ایس سی

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں مہاراشٹرا راجیہ ودیارتھی کورتی سمیتی کی جانب سے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں نے احتجاج کیا۔

بے روزگار نوجوانوں کا احتجاج

By

Published : Jun 26, 2019, 6:26 PM IST

سبھی طلباء نے اپنے شرٹ اتار کر احتجاج کیا۔

طلبا نے اورنگ آباد کے کرانتی چوک سے ڈویژنل کمشنر اورنگ آباد تک پیدل بغیر شرٹ کے احتجاج میں شرکت کی۔

اس احتجاج میں سرکاری ملازمت کے امتحانات دینے والے سینکڑوں طلباء نے حصہ لیا ان طلباء کا مطالبہ ہے کہ سرکاری نوکری کے لیے جو آن لائن پورٹل پر امتحانات ہو رہے ہیں اسے جلد سے جلد بند کیا جائے اور آف لائن امتحانات لیے جائے۔

مہاراشٹر میں ایم پی ایس سی کے ذریعے جو امتحانات ہوتے ہیں اس کی ویکنسی بڑھانی چاہیے۔

بے روزگار نوجوانوں کا احتجاج

مہاراشٹر میں پی ایس آئی پولیس بھرتی امتحانات الگ سے کرایا جائے ایم پی ایس سی امتحانات کے ذریعے ہی سرکاری ملازمت دینی چاہیے

ان کا کہنا ہے کہ پورٹل کے ذریعے امتحانات جو لیے جاتے ہیں اس میں سلیبس الگ آ جاتا ہے جس کی وجہ سے طلبہ کو پریشانی ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details