اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

پناہ گزین کا عالمی دن تصاویر کے جھروکے سے - اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سنہ 2018 کے آخر میں 70 ملین افراد کو زبردستی بے گھر کر دیا گیا۔

پناہ گزین کا عالمی دن

By

Published : Jun 20, 2019, 12:17 PM IST

Updated : Jun 20, 2019, 5:41 PM IST

دنیا بھر میں ہربرس پناہ گزینوں کا عالمی دن 20 جون کو منایا جاتا ہے۔

پناہ گزین کا عالمی دن

اس دن کو منانے کا مقصد عوام کی توجہ ان لاکھوں پناہ گزینوں کی طرف دلوانا ہے کہ جو جنگ، نقص امن یا مختلف وجوہات کی وجہ سے اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسرے ملکوں میں پناہ گزینی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

پناہ گزین کا عالمی دن

یہ تعداد 20 برس پہلے کے مقابلے میں دگنی ہے۔ 25.9 ملین پناہ گزینوں میں سے تقریبا 20 فیصد فلسطینی تھے جوکہ اقوام متحدہ کے ریلیف اور ورکس ایجنسی کی دیھ ریکھ میں تھے۔

پناہ گزین کا عالمی دن

پناہ گزینوں کو پناہ دینے والے ممالک میں ترکی سرِفہرست ہے جہاں ان کی تعداد 37 لاکھ ہے جبکہ پاکستان دوسرے نمبر ہے جہاں اس وقت پناہ گزینوں کی تعداد 14 لاکھ ہے۔ یوگینڈا میں 12 لاکھ، سوڈان میں 11 لاکھ جبکہ جرمنی میں بھی 11 لاکھ افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔

سنہ 2018 میں ایتھوپیا ان ممالک میں اول نمبر پر رہا، جہاں لاکھوں افراد بے گھر کر دیے گئے۔

پناہ گزین کا عالمی دن

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 37 ہزار افراد روزانہ اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

Last Updated : Jun 20, 2019, 5:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details