متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سفارت خانے نے لبنان میں جاری تشدد کے درمیان اپنے شہریوں کی کامیاب وطن واپسی کے لیے ایک نیا ہیڈکوارٹر بنایا ہے۔
یو اے ای نے اپنے شہریوں کے لیے ہیڈکوارٹر بنایا واضح رہے کہ بیروت میں یو اے ای کے ہائی کمشنرا حمد سعید سلطان الشمسی نے اس کی اطلاع دی۔
مسٹر شمسی نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ 'ہائی کمیشن نے ہیڈکوارٹر قائم کیا ہے جسے ڈپلومیٹ اسسٹنٹ کے ذریعے چلایا جارہا ہے، جو لوگ یو اے ای کی وزارت خارجہ کے ساتھ رابطہ میں ہیں اور ملک کے شہری تشدد کے درمیان کامیابی سے اپنے وطن واپس جاسکیں'۔
خیال رہے کہ لبنان میں واقع سعودی عرب کے سفارت خانے نے بتایا کہ اب تک 132 سعودی شہری لبنان سے اپنے وطن جاچکے ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ جمعہ کو عرب ممالک کے وزیرخارجہ نے اپنے شہریوں کو سفری مشورہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہری فی الحال لبنان کا دورہ کرنے سے بچیں اور جو بھی شہری اس وقت وہاں ہیں وہ گنجان والی جگہ نہ جائیں۔
واضح ر ہے کہ لبنان کے بیروت سمیت دیگر شہروں میں جمعرات کو حکومت کی طرف سے آن لائن کالز کے لیے ٹیکس وصولنے کے فیصلے کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا، جس کی وجہ سے کئی جگہ مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی اور تشدد بھڑک اٹھا۔