مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ارکان اسمبلی کو کورونا سے متاثر پانے کے بعد ہسپتال میں داخل کیا گیا ہیں.
ذرائع کے مطابق رکن اسمبلی دلال مرمو اور رکن اسمبلی چرمن مہتو نے گزشتہ روز بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کی تھی.
ٹیسٹ کرانے پر دونوں کورونا مثبت پائے گئے اور اس کے دونوں کو آئی ڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا.
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دونوں مستحکم ہے. گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے دونوں جلد صحتیاب ہو جائیں گے.
ترنمول کانگریس نے بھی اسمبلی ارکان کے کورونا مثبت پائے جانے کی تصدیق کی ہے.
ترنمول کانگریس کے دو ارکان اسمبلی کورونا سے متاثر - بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے دو ارکان اسمبلی کو کورونا مثبت ائے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے.

ترنمول کانگریس کے دو ارکان اسمبلی کورونا سے متاثر
جنگل محل جھاڑگرام میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 771 ہے.
کورونا سے اب تک ایک ہزار 428 لوگ صحتیاب ہو چکے ہیں.
کورونا کے سبب اب تک 11 افراد کی موت ہو چکی ہے. چند روز قبل مغربی بنگال کے ڈپٹی اسپیکر سوکمار ہنسدا کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہو گئی تھی.