اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

دو غیر ملکی جعل ساز گرفتار - نوئیڈا کی سائبر کرائم ٹیم

گریٹر نوئیڈا ایکو ٹیک پولیس نے اے ٹی ایم کارڈز کا کلوننگ کرکے کروڑوں روپے کی جعل سازی کرنے والے دو غیر ملکی شاطر بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے

دو غیر ملکی جعل ساز گرفتار
دو غیر ملکی جعل ساز گرفتار

By

Published : Oct 29, 2020, 6:53 PM IST

پولیس کے مطابق نوئیڈا کی سائبر کرائم ٹیم نے نائیجیریا کے رہائشی اومون بینسن اوگبائڈے اور کینیا کے رہائشی جوناس اسرو کو کاسا گرینڈ سوسائٹی سیکٹر I-5 گریٹر نوئیڈا سے گرفتار کیا۔ دونوں الگ فلیٹوں میں نوئیڈا میں رہتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار جعلسازوں کے قبضے سے 96 ری رائٹیبل اے ٹی ایم کارڈز، 02 کارڈ کلوننگ ماڈیولز، 02 لیپ ٹاپ، 07 موبائل فونز ، 02 پن ہول کیمرا ، 03 پن ہول کیمرہ بیٹری، 01 ڈیٹاکارڈ ، 02 پین ڈرائیو ، 01 میموری کارڈ ، 17 سیٹ ڈیبٹ کارڈ ڈیٹا شامل ہیں۔

اس دوران الیکٹرانک سامان اور 10 ہزارر وپے نقد برآمد ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان شاطر مجرم ہیں جو اے ٹی ایم کارڈز کلون کرکے غیرقانونی طور پر اے ٹی ایم سے رقم نکال لیتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details