ٹویٹر نے کمپنی کے قانون کی خلاف وزری کا حوالہ دے کر نائجیریا کے صدر محمدو بوحاری کا ایک ٹویٹ حذف کر دیا جس میں انہوں نے دھمکی آمیز لہجے میں ملک کے جنوب مشرقی علاقے کی صورتحال کا ذکر کیا تھا۔
بوحاری نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا 'آج برا سلوک کرنے والوں میں سے کئی افراد نائجیریا کی خانہ جنگی کے دوران تباہی اور ہلاکتوں کے بارے میں جاننے کے لیے بہت چھوٹے ہیں۔ ہم میں سے جو لوگ 30 مہینوں تک جنگ کے دوران میدان میں سے گزرے ہیں، وہ اسی زبان میں ان سے بات کر یں گے جو وہ سمجھتے ہیں۔'