اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ترکی صدر ہند، پاک کشیدگی کم کرانے میں مدد کریں گے - ہند، پاک کشیدگی

ترک صدر رجب طیب اردوگان نے بھارتی پائلٹ کو واپس کرنے پر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی ختم کرنا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوگان

By

Published : Mar 3, 2019, 12:25 PM IST

ترک صدر رجب طیب اردوگان نے کہا ہے کہ بھارت۔پاکستان کشیدگی کسی بھی ملک کے حق میں نہیں ہے۔

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں صدر رجب طیب اردوگان نے کہا ہے کہ بھارت۔پاک کشیدگی کم کرنے میں وہ اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، کیوں کہ یہ کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

اطلاع کے مطابق صدر رجب طیب نے بلدیاتی انتخابات کی مہم کے دوران عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنا اچھا اقدام ہے، امید ہے بھارت کی طرف سے بھی مثبت جواب دیا جائے گا۔

ترک صدر نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران سے بھارت۔پاک کشیدگی پر بات ہوئی ہے، کشیدگی میں کمی کے لیے خود پر عائد فرائض ادا کرنے کو تیار ہیں۔

رجب طیب اردوگان نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کی واپسی کا یہ قدم تعریف کے لائق ہے، جبکہ انہوں نے کہا کہ کشیدگی میں کمی کرنا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

یاد رہے کہ رہے 27 فروری کو فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت طیارے مارگرانے کے بعد پائلٹ ابھی نندن کوگرفتارکرلیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details