اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ترکی نے امریکی دباؤ مسترد کیا - ترکی نے امریکی دباؤ مسترد

ترکی نے روس سے دفاعی ہتھیار ایس 400 کی خریداری میں امریکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ دفاعی نظام کا معاہدہ پہلے سے ہی طے تھا۔

ترکی نے امریکی دباؤ مسترد کیا

By

Published : Mar 30, 2019, 8:42 AM IST

ترکی کے وزیرخارجہ نے اپنے روسی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے روس کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے اور اس کے پابند ہیں، جبکہ دوسرے ممالک کی طرف سے دباؤ عالمی قوانین کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی نے امریکی کمپنی کے تیار کردہ ایف 35 جنگی طیارے کے پروگرام میں شراکت دار کے حوالے سے تمام قواعد پر عمل درآمد کیا ہے۔

وزیرخارجہ نے بتایا کہ ایف 35 منصوبے میں ترکی شراکت دار ہے اور انقرہ میں ہی طیارے کے بعض حصے تیار ہوں گے۔

دوسری جانب امریکی حکام نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روسی ساختہ دفاعی نظام خریدا تو اسے ممکنہ طور پر اقتصادی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

انتاہی نہیں امریکی ساختہ ایف 35 جنگی طیارے کے پروگرام میں بھی ترکی کی شرکت مشکوک ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ روسی دفاعی نظام کی خریداری کے علاوہ واشنگٹن اور انقرہ کے درمیان شام کے تنازع پر بھی کشیدگی پائی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ روسی دفاعی ہتھیار ایس 400 کی فراہمی ترکی کو جولائی میں دیے جانے کے امکانات ہیں۔

یاد رہے کہ امریکہ میں ہونے والی پیش رفت کے مطابق چار امریکی سینیٹرز نے بل کا مسودہ پیش کیا، جس میں ترکی کو ایف 35 طیارے کی فراہمی کو روسی دفاعی نظام سے دستبرداری سے مشروط کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details