اطلاع کے مطابق جنوبی صوبہ قنیطرہ کے تل كروم علاقے میں باغیوں کی طرف سے چھوڑے گئے بارودی سرنگ میں اس وقت دھماکہ ہوا جب بچے اس کے اوپر کھیل رہے تھے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی 'سنا' نے یہ رپورٹ دی ہے۔
شام میں بارودی سرنگ دھماکہ، تین بچے ہلاک - تین بچے ہلاک
شام کے جنوبی علاقے میں ایک بارودی سرنگ دھماکے میں تین بچوں کی موت ہو گئی جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔
شام میں بارودی سرنگ دھماکہ، تین بچے ہلاک
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی باغیوں کے قبضے والے علاقوں میں چھوڑے گئے بارودی سرنگ کو حکومت کی جانب سے شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر ہٹانے کی کوشش کے دوران کئی لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے شمالی شام کے حلب میں چھ مارچ کو ایک بارودی سرنگ دھماکے سے سات شہریوں کی موت ہو گئی تھی۔