اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

افطار کے بجائے مسجد یکخانہ کی تعمیر کا مطالبہ - افطار کے بجائے مسجد یکخانہ کی تعمیر کا مطالبہ

شہر حیدرآباد کے مسلمان حکومت تلنگانہ سے مسجد یکخانہ کی تعمیر کا مطالبہ کر رہے ہیں، انکا یہ مطالبہ روز بروز شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔

افطار کے بجائے مسجد یکخانہ کی تعمیر کا مطالبہ

By

Published : May 17, 2019, 9:55 PM IST

آج بھی بعد نماز جمعہ مسلمانوں نے اس مطالبہ کو لے کر ایک ریلی نکالی اور افطار نہیں مسجد چاہیے کے نعرے بلند کیے۔

اس ریلی میں ہر عمر کے مسلمان افراد شریک تھے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ جو رقم افطار کے لیے دی جارہی ہے اس رقم کو مسجد کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جائے تو یہ مسلمانوں کے لیے بڑی خوشی کی بات ہوگی۔

افطار کے بجائے مسجد یکخانہ کی تعمیر کا مطالبہ

اس موقعے پر تلنگانہ کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی گئی کہ وہ حکومت کی جانب سے افطار کے لیے دی جانے والی رقم اور ملبوسات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے مسجد کی تعمیر کا مطالبہ کریں تاکہ حکومت تک مسلمانوں کی آواز پہنچ سکے۔

یکم مئ کی رات سڑک کی توسیع کے لیے 200 سالہ قدیم مسجد یک خانہ کو عظیم تربلدیہ حیدرآباد کی جانب سے شہید کر دیا گیا۔

اس معاملے میں ذمہ دار قائدین کی جانب سے ردعمل کا اظہار نہ ہونے کی وجہ سے مسلمانوں میں بے چینی اور حکومت کے تئیں ناراضگی بڑھتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے مسلمان حکومت کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں د یے جانے والے افطار کے بائیکاٹ کی اپیل کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details