اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

جی- 20 کانفرنس میں ٹرمپ، پوتن اور چینی صدر کی ملاقات متوقع - g20 conference

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتہ جاپان کے اوساکا میں منعقد جی- 20 اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پوتن اور چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ

By

Published : Jun 20, 2019, 3:37 PM IST

ٹرمپ نے روس اور چین دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات نہ ہونے کی بات قبول کرتے ہوئے دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ 'روس کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات نہیں ہیں، اور چین کے ساتھ بھی ہمارے بہتر تعلقات نہیں ہیں یہ بہت اہم ہے کہ ہم ایسا کریں'۔

انھوں نے مزید کہا کہ 'وہ طاقتور ملک ہیں اور ہم ایک بہت ہی طاقتور قوم ہیں میں روس کے ساتھ جانا چاہتا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ ہم کریں گے۔ میں چین کے ساتھ ملنا چاہتا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ ہم کریں گے. میں اگلے ہفتے جاپان میں منعقد جی- 20 کانفرنس کے دوران دونوں رہنماؤں سے مل رہا ہوں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details