اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ٹرمپ نے ولی عہد سلمان کی شان میں قصیدے پڑھے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خواتین کو آزادی فراہم کرنے کے لیے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تعریف کی۔

By

Published : Jun 29, 2019, 1:10 PM IST

ٹرمپ نے سعودی عرب کے ولی کی تعریف کی

اس دوران ٹرمپ نے سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی ولی شہزادہ محمد بن سلمان کے مبینہ طور سے ملوث ہونے کے سوالوں کو نظر انداز کردیا۔

ٹرمپ نے سعودی عرب کے ولی کی تعریف کی

اقوام متحدہ کے ایک افسر نے جمال خاشقجی کے قتل میں محمد بن سلمان کے ملوث ہونے کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

تاہم جی 20 کانفرنس میں شامل ہونے سے قبل ٹرمپ نے واشنگٹن میں ایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ جمال خاشقجی قتل معاملے کی باریکی سے تحقیقات ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے امریکہ سے اربوں روپے کے فوجی ساز وسامان خریدنے کا وعدہ کیا ہے جو ان کے لیے معنی رکھتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوست شہزادہ محمد بن سلمان کو خواتین کو آزادی فراہم کرنے سے متعلق اقدامات اٹھانے پر تعریف کی۔

وائٹ ہاؤس نے ہفتہ کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے جی 20 کانفرنس میں گزشتہ روز سعودی شہزادہ سے ملاقات کے دوران کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مغربی ایشیا اور عالمی تیل مارکیٹوں میں استحکام کو یقینی بنانے، ایران سے بڑھتے ہوئے خطرے، انسانی حقوق کے مسائل، تجارت اور سرمایہ کاری میں سعودی عرب کے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details