اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ادویات سے پُر ٹرک میں آتشزدگی - ادویات

اورنگ آباد کے پیٹھن روڈ پر ادویات سے پُر ٹرک میں آگ لگنے کے سبب ٹرک میں موجود لاکھوں روپے کی ادویات جل کر راکھ ہوگئے، جس سے لاکھوں روپے کے نقصان ہونے کا اندازہ ہے۔

ادویات سے پر ٹرک میں آگ، لاکھوں کا نقصان

By

Published : May 29, 2019, 5:04 PM IST

جبکہ ٹرک ڈرائیور نے بھی مستعدی دکھائی اور جلتی ٹرک کو سڑک کنارے کھڑی کرکے خود ٹرک سے کود کر اپنی جان بچائی تاہم اس دوران ڈرائیور آگ سے تھوڑا جھلس گیا اور اسے طبی علاج کے لیے ضلع ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے۔

ادویات سے پر ٹرک میں آگ، لاکھوں کا نقصان

ٹریفک پولیس انسپکٹر نے بتایا ہے کہ آج دوپہر تین بجے کے قریب یہ حادثہ پیش آیا پہلے ٹرک کے کیبن میں آگ لگی اور یہ آگ پوری ٹرک میں پھیل گئی، جس میں لاکھوں روپے کی دوا اور کیمیکل جل کر برباد ہو گئے۔

موقع پر پہنچی پولیس اور فائر بریگیڈ عملے نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر آگ بجھائی تاہم حادثے میں کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے فی الحال ٹرک میں آگ لگنے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details