'ارجن سنگھ کو نظربند کیا جائے' - بیرکپورپارلیمانی حلقے
مغربی بنگال کے بیرکپورپارلیمانی حلقے میں جاری سیاسی تصادم کے بعد ترنمول کانگریس نے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار ارجن سنگھ کونظر بندکرنے کا مطالبہ کیا۔
بھاٹ پاڑہ کے ترنمول کانگریس کے رہنما سومناتھ تولقدار کا کہنا ہے کہ 'گزشتہ 72 گھنٹوں سے بھاٹ پاڑہ جل رہا ہے۔ بی جے پی کے امیدوار ارجن سنگھ کے کارکنان پورے علاقے میں غنڈہ گردی کر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کوارجن سنگھ کے خلاف سخت کارروا ئی کرتے ہوئے انہیں نظر بند کردینا چا ہیے'۔
انہوں نے کہاکہ ترنمول کا نگریس کے بے باک رہنما انوبرتا منڈل کی طرح ارجن سنگھ پر بھی پارلیمانی انتخابات کے پانچویں مر حلے کی پولنگ تک پابندی یان نظر بند کردینا چاہیے۔
واضح رہے کہ بھاٹ پاڑہ کے وارڈ نمبر13 میں سومناتھ تولقدار کی قیادت میں دنیش ترویدی کی حمایت میں انتخابی جلوس نکالا گیا تھا۔جلوس پر شرپسندوں نے حملہ کردیا تھا۔اس کے بعد ترنمول کا نگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان بم بازی اور فائرنگ ہو ئی تھی۔