اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ترنمول کانگریس کے رہنماوں کے ساتھ ممتا بنرجی کی میٹنگ - ممتا بنرجی

پارلیمانی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنے کے بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ہر ہفتے ایک ضلع کے پارٹی رہنماوں کے ساتھ میٹنگ کرتی ہیں۔

ترنمول کانگریس کے رہنماوں کے ساتھ ممتا بنرجی کی میٹنگ

By

Published : Jun 28, 2019, 7:14 PM IST


ہگلی اور ندیا ضلع کے بعد وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے مغربی مدنی پور ضلع ترنمول کانگریس کے رہنماوں کے ساتھ آج میٹنگ کی جس میں ضلع سینئر رہنماوں سمیت بلدیاتی اور پنچایتی اداروں کے نمائندے شرکت کی ۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ہر جمعہ ضلع رہنماوں کے ساتھ میٹنگ کرتی ہیں۔اسمبلی انتخابات سے قبل وزیرا علیٰ ممتا بنرجی پارٹی کی از سر نو تنظیم کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔

مغربی مدنی پور ضلع کے ترنمول کانگریس لیڈران کے ساتھ میٹنگ میں لوک سبھا انتخابات میں شکست کے وجوہات پر رہنماوں کے ساتھ بات چیت کررہی ہیں۔

وزرے اعلیٰ بلاک رہنماوں ،میونسپلٹی کے چیرمین،وائس چیرمین، گرام پنچایت اور پنچایت سمیتی کے ممبران کو اپنی بات رکھنے کا بھرپور موقع دے رہی ہے۔

اس کے علاوہ اس ضلع سے ترنمول کانگریس کے ممبران اسمبلی، مغربی مدنی پور سے شکست کا سامنا کرنے والے مانس بھوئیاں، کھٹال سے جیت درج کرنے والے دیب اور دیگرلیڈران بھی میٹنگ میں موجود ہیں۔

خیال رہے کہ مغربی مدنی پور لوک سبھا سے ترنمول کانگریس کے امیدوار مانس بھوئیاں کو بی جے پی کے امیدوار دلیپ گھوش نے 87,000ہزار ووٹوں سے شکست دیا تھا

ABOUT THE AUTHOR

...view details