اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ترنمول کے رکن اسمبلی کی بدزبانی، بایاں محاذ کی شدید ناراضگی

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی براتا باسو نے آج ناشائستکی کی حد کردی۔ انہوں نے انتہائی غیر اخلاقی بیان دیتے ہوئے کہا کہ 'سی پی آ ئی ایم کتوں کی جماعت اہے'۔ رکن اسمبلی کے بیان پربایاں محاذ نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔

By

Published : Jun 26, 2019, 4:38 PM IST

ترنمول کے رکن اسمبلی کاسی پی آئی ایم پرکراراحملہ

دمدم اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی براتا باسو نے عوامی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سی پی آئی ایم کی وجہ سے ریاست میں فرقہ پرست جماعت کو پاؤں جمانے کا موقع ملا ہے۔

انہوں نے بدزبانی کی حد پار کرتے ہوئے کہا کہ 'سی پی آئی ایم سیاسی جماعت نہیں بلکہ کتوں کی جماعت ہے۔ سی پی ایم آئی ایم کی حمایت کرنے والے بھی انسان نہیں بلکہ کتے ہیں۔ ان لوگوں کی وجہ سے ہی ریاست میں حالات خراب ہوئے ہیں'۔

ترنمول کے رکن اسمبلی کاسی پی آئی ایم پرکراراحملہ

رکن اسمبلی نے کہا کہ بایاں محاذ حکومت اکھاڑپھینکنے کے بعد سی پی آ ئی ایم کا صفایا ہوچکا تھا۔ سی پی آ ئی ایم کے رہنماؤں نے اپنے وجود کو برقرار رکھنے کے لیے بی جے پی جیسی فرقہ پرست سیاسی جماعت کی حمایت کی۔

براتو باسو کے مطابق 2021 میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ لوگوں کو اپنے ووٹوں کی اہمیت کا خیال رکھنا چا ہیے۔ لوگوں کے ایک ووٹ سے جمہوریت کی جیت یا ہار ہوسکتی ہے۔ مغر بی بنگال میں جمہوریت کی جیت سے فرقہ پرست جماعتوں کوشکست ہوگی۔

خیال رہے کہ مغربی بنگال میں ان دنوں متنازع بیانات دینے کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے پہلے دانشوار، ادبا و شعرا کو مطلب پرست قراردیا تھا۔ ان کے بیان پر ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔

اس کے بعد ترنمول کانگریس کے یوتھ صدر اور ڈائمنڈ ہاربر پارلیمانی حلقے سے رکن پارلیمنٹ ابھیشک بنرجی نے کہا کہ 'جے شری رام کہنے والوں کو شمشان گھاٹ پہنچا دینا چاہیے۔ انہوں نے بھی متنازع بیان دے کر ہنگامہ کھڑا کردیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details