حادثے کے آدھے گھنٹے کے بعد پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم جائے حادثے پر پہنچ کر راحت رسانی کا کام شروع کیا۔
پوروا ایکسپریس میں حادثے کو شروعاتی نظر میں ڈی کپلینگ کو مانا جا رہاہے۔
پوروا ایکسپریس ٹرین زبردست حادثے کا شکار،متعلقہ ویڈیو اتنا بڑا حادثہ ہونے کے باوجود کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس کی اہم وجہ کہ کچھ سال قبل ایل ایچ بی لنک آف مین بک کوچ کا استعمال پوروا ٹرین میں کیا گیاتھا۔ جو سکیورٹی کے لحاظ سےبہت بہتر ہے۔ اسی وجہ سے جب ٹرین حادثہ ہوا تومسافر کو شدید زخمی نہیں ہوا۔غورطلب ہے کہ ایل ایچ بی کچھ حادثے کی تباہی کو کم کرتا ہے اس کی ڈیزائن کچھ اس طرح ہیں کہ اندر موجود مسافروں کو کم سے کم چوٹ آئے۔حادثے کے بعد ریلوے ٹریک قریب 500 میٹر تک کئی جگہوں پر اکھڑ گیا۔ موجود مسافر اس سے خوف زدہ ہو گئے۔وہیں دہلی ہوڑہ لائن بند ہونے کی وجہ سے تمام ٹرینوں کو لکھنؤ سے ہو کر گزارا جا رہاہے۔ کئی ٹرینیں منسوخ بھی کی گئی ہیں۔مسافروں کو دہلی لے جانے کے لیے کانپور سے ایک خصوصی ٹرین روانہ کی گئی ہے۔