ریاستی وزیر اور کولکاتا کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہاکہ کولکاتا میں رہنے والے لوگوں کی شکایت سننے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے ٹول فری نمبر جاری کیا گیا ہے۔
میئر سے رابطہ کرنے کے لیے ٹول فری نمبر جاری کولکاتا میونپسل کارپوریشن کے وارڈوں میں رہنے والے لوگ اب صبح آٹھ بجے سے شام پانچ تک ٹول فری نمبر پر راست اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں۔ لوگ چا ہئے تو میئر سے راست بات چیت کرسکتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے تمام وارڈوں میں رہنے والے لوگ اب راست اپنی شکایت میئر تک پہنچاسکتے ہیں۔ ان کی شکایت سنی جائے گی اور ان کے مسائل جلد سے جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
میئر کے مطابق لوگوں کی شکایت تھی کہ ان کی باتیں نہیں سنی جاتی ہے۔ انہیں مسائل کے حل کے لیے لمبے عرصے تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔لوگوں کی جانب سے مسلسل شکایت موصول ہونے کے بعد ہی کولکاتا میونسپل کارپوریشن نے لوگوں سے راست رابطہ کرنے کے لیے ٹول فری نمبر جاری کیا ہے۔