اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ٹوکیو اولمپکس: بھارت کے 5 اہم کھلاڑی جن سے بہتر مظاہرہ کی امید - ایم سی میری کوم

جاپان میں تقریباً دو ماہ بعد کھیل کی دنیا کے سب سے بڑے مقابلے منعقد ہوں گے۔ ٹوکیو اولمپکس مقابلوں میں دنیا بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ای ٹی وی بھارت نے 5 ایسے بھارتی کھلاڑیوں کی پروفائل تیار کی ہے جو ان مقابلوں میں بہتری کارکردگی کے ساتھ تمغہ حاصل کرسکتے ہیں۔

ٹوکیو اولمپکس: بھارت کے 5 اہم کھلاڑی جن سے بہتر مظاہرہ کی امید ہے
ٹوکیو اولمپکس: بھارت کے 5 اہم کھلاڑی جن سے بہتر مظاہرہ کی امید ہے

By

Published : May 26, 2021, 9:12 PM IST

ٹوکیو اولمپکس مقابلوں کے آغاز کےلیے اب محض دو ماہ رہ گئے ہیں جبکہ بین الاقوامی مقابلوں کا آغاز 23 جولائی کو ہوگا اور توقع کی جا رہی ہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں تقریباً 11 ہزار کھلاڑی شریک ہوں گے۔ یہاں کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے رکھیں گے اور اپنی غیرمعمولی کارکردگی پیش کرسکیں گے۔ جو کھلاڑی دنیا کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائے گا اسے تمغہ سے نوازا جائے گا۔

ٹوکیو اولمپکس میں بھارت کے امکانات روشن نظر آتے ہیں کیونکہ بھارتی کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور بہتر مظاہرہ کےلیے پوری طرح تیار ہیں۔ ای ٹی وی بھارت نے 5 ایسے بھارتی کھلاڑیوں کی پروفائل کی ہے جو بلند حوصلوں کے ساتھ میدان میں اترنے کےلیے پوری طرح تیار ہیں اور تمغہ حاصل کرنے کے دعویدار ہیں۔

پی وی سندھو (بیڈمنٹن)

2019 میں ورلڈ چیمپن شپ میں ملک کو اعزاز دلانے کے بعد پی وی سندھو کو ریو اولمپکس میں رنراپ کے خطاب سے نوازا گیا جبکہ اب وہ ٹوکیو اولمپکس میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے کےلیے بے چین ہیں۔ عالمی درجہ بندی میں ساتواں مقام حاصل کرنے کے بعد 25 سالہ بیڈمنٹن کھلاڑی کچھ بڑا کرنے کے موڈ میں ہیں۔ پی وی سندھو نے ابھی تک ورلڈ چیمپن شپ مقابلوں میں 3 مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ایشن گیمز میں انفرادی طور پر سلور اور ٹیم کےلیے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ وہیں دولت مشترکہ کھیلوں میں بھی چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

امت پنگھل (باکسنگ)

وہ عالمی چیمپن شپ جیتنے والے پہلے بھارتی مرد باکسر ہیں۔ امت پنگھل نے 2018 کے ایشین گیمز کے فائنل مقابلے میں ریو اولمپک چیمپئن حسنبوائے دسماٹو کو شکست دی تھی۔ انہوں نے ایشین گیمز میں ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل حاصل کیا۔ اس کے علاوہ امت پنگھل نے متعدد مقابلوں میں بھارت کو جیت دلائی۔ اب وہ ٹوکیو اولمپکس میں 52 کیلو کے زمرہ کے تحت مقابلہ میں حصہ لیں گے۔ امت پنگھل کے بہتر کھیل کی بدولت بھارت کو ٹوکیو اولمپکس میں ایک بہت بڑی کامیابی کا امکان ہے۔

وینیش پھوگاٹ (ریسلنگ)

ریو اولمپکس میں زخمی ہوکر کوارٹر فائنل میں باہر ہونے والي خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ کو 2016 میں ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مایۂ ناز خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ 3 سال بعد قزاقستان کے نورسلطان میں ورلڈ چیمپئن شپ مقابلہ میں کانسے کا تمغہ حاصل کرکے وہ اولمپک اعزاز حاصل کرنے والی بھارت کی پہلی خاتون پہلوان بن گئیں۔ پھوگاٹ نے روم میں ماٹیو پیلیکان درجہ بندی کی سیریز کے مقابلے میں دوسرا سونے کا تمغہ جیتا ہے اور اپنے زمرے میں اولین درجہ برقرار رکھا ہے۔ کانسے کا عالمی تمغہ جیتنے والی 26 سالہ ونیش پھوگاٹ نے کینیڈا کی ڈیانا میری کو 53 کلوگرام کے خطابی مقابلے میں 4 صفر سے شکست دی۔

قبل ازیں ونیش پھوگاٹ نے آﺅٹ اسٹینڈنگ یوکرینین ریسلرس اینڈ کوچنگ میموریل میں‘ خواتین کے 53 کلو گرام زُمرے میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔ وہ واحد بھارتی خاتون پہلوان ہیں جنہوں نے ٹوکیو گیمز کے لیے کوالیفائی کیا گیا اور امید کی جارہی ہے کہ ٹوکیو اوملپکس میں پھوگاٹ بھارت کو گولڈ میڈل دلانے میں کامیاب رہیں گی۔

ایم سی میری کوم (باکسنگ)

6 بار کی عالمی چمپئن خاتون باکسر ایم سی میری کوم ٹوکیو اولمپکس کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ لندن اولمپک میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والی میری کوم کے کھیل تیئن عزم کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ انہیں جیت سے کوئی نہیں روک سکتا۔

38 سالہ میری کوم ابھی بھی چاک و چوبند ہیں جبکہ انہوں نے 2019 ورلڈ چیمپئن شپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ میری کوم کی سخت محنت سے اس امید کا اظہار ہوتا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں بھارت کو سونے کا تمغہ حاصل ہوگا۔

ایلاوینل ولاریوان (شوٹنگ)

ایلاوینل ولاریوان نے دہلی کے ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں منعقدہ قومی سلیکشن ٹرائل تین کے فائنل میں ہم وطن اپروی چندیلا کے عالمی ریکارڈ کو توڑا دیا۔ بھارت کی نوجوان شوٹر ایلاوینل ولاریوان کو بین الاقوامی شوٹنگ فیڈریشن نے 2019 میں 10 میٹر ایئر رائفل خواتین مقابلے میں ان کی شاندار کارکردگی کے لیے انہیں گولڈن ٹارگیٹ ایوارڈ سے نوازا تھا۔

انہوں نے 2019 سیزن میں عالمی کپ میں دو طلائی تمغے جیتے اور نمبر ایک بننے والی واحد بھارتی کھلاڑی رہیں۔ انہوں نے اے آئی ایس ایس ایف عالمی کپ فائنلس (چین) اور آئی ایس ایس ایف عالمی کپ (ریو) میں طلائی تمغے جیتے۔ وہ آئی ایس ایس ایف عالمی کپ (میونخ) میں معمولی فرق سے پوڈیم پر آنے سے چوک گئیں اور انہیں چوتھا مقام حاصل ہوا تھا۔ بھارت کو ایلاوینل ولاریوان سے بھی کافی امیدیں وابستہ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details