دارالحکومت دلی میں شدید گرمی ۔ پانچ برسوں کاریکارڈ ٹوٹا۔ گزشتہ دن سال کا سب سے سخت ترین دن تھا۔ آج اور بھی شدید گرمی کے آثار ہیں۔ شدید تمازت کے باعث دارالحکومت کے لوگوں کی جان پر بن آئی ہے۔
آج جن خبروں پر رہے گی خاص نظر - آج جن خبروں پر رہے گی خاص نظر
بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدرامت شاہ اس سال کے آخرتک صدارت کے عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں۔ اسی سال تین ریاستوں ہریانہ،جھارکھنڈ اور مہاراسٹر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر 13۔14 جون کو بی جے پی نے ایک اہم میٹنگ طلب کی ہے۔
آج جن خبروں پر رہے گی خاص نظر
جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے رسانا میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی اور قتل کے معاملے میں آج خصوصی عدالت اپنا فیصلہ سنا سکتی ہے۔ اس کیس کا ٹرائل تین جون کو پورا ہوگیا تھا ۔
عالمی کپ 2019 میں آج جنوبی افریقہ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہے۔ جنوبی افریقہ کو ابھی پہلی جیت کی تلاش ہے۔ ویسٹ انڈیز کو شکست دینے کے لئے اسے بہترین مظاہرہ کرنا ہوگا۔